Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد نے ای سپورٹس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

’ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2024 کے موسم گرما میں منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک گیم کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 2024 کے موسم گرما میں منعقد ہوگا اور ہر سال سعودی عرب اس کی میزبانی کرے گا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک  کھیل سٹیبلشمنٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ غیر منافع بخش ادارہ ہوگا جس کے تحت ہر سال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا کرے گا۔
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیلوں کی میزبانی سے سعودی عرب عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے دنیا کا اہم مرکز سمجھا جائے گا۔

شیئر: