دوسرا مہنگا ترین باز ایک لاکھ 41 ہزار میں فروخت
’فالکن کلب کے صدر دفتر میں میلہ جاری ہے جہاں اب تک کئی قیمتی باز فروخت ہوچکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد میلے میں دوسرا مہنگا ترین باز فروخت ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الملہم کے علاقے میں واقع فالکن کلب کے صدر دفتر میں میلہ جاری ہے جہاں اب تک کئی قیمتی باز فروخت ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ رات دوسرے مہنگے ترین باز پر بولی کا آغاز 80 ہزار سے ہوا اور بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 41 ہزار پر بولی بند ہوگئی‘۔
’مذکورہ باز سعودی شہری اور اس کے 6 بیٹوں کا تھا جسے فروخت کردیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میلے کا اب تک مہنگا ترین باز دو لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔