احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے انڈیا کو جیت کے لیے رنز کا 192 ہدف دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک نظر دوڑانے سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کو گرین شرٹس کی جیتنے کی کوئی زیادہ امید نہیں۔
پاکستان نے جب اننگز کی شروعات کی تو ایسا لگ رہا تھا جیسے پاکستان اس میچ میں انڈیا کے خلاف کوئی بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن امام الحق، بابر اعظم اور محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر وکٹ پر نہیں ٹِک سکا۔
پاکستان کا ٹوٹل ایک وقت میں 30 ویں اوور میں 155 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھا اور پھر ٹیم کی باقی آٹھ وکٹیں صرف 36 رنز پر گر گئیں۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ ورلڈ کپ: انڈیا کی عمدہ بولنگ، پاکستان 191 رنز پر آل آؤٹNode ID: 803506
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 50 رنز، محمد رضوان نے 49 رنز اور امام الحق نے 36 رنز بنائے۔ ان بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی انڈین بولرز کے سامنے مزاحمت نہیں کرسکا۔
انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، ہادرک پانڈیا، رویوندر جڈیجہ اور کلدیپ یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ فینز کے تاثرات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ہمت ہار چکے ہیں اور کھلاڑیوں پر طنز و مزاح کے نشتر برساتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مونا فاروق نے پاکستانی بیٹرز کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ’ایسے دنوں میں میں سوچتی ہوں کہ کاش میں کرکٹ فین نہ ہوتی۔‘
On days like today, I wish I were not a cricket fan. Disastrous performance by Pakistan.#PAKvIND
— Mona Farooq Ahmad (@MonaChaudhryy) October 14, 2023
صبا بانو ملک نے انڈیا کی بیٹنگ کا خیالی نقشہ کھینچتے ہوئے لکھا ’انڈیا 192 رنز تو نیند میں بھی بنا لیتی ہے اور 300 رنز سنیک کھاتے ہوئے۔ بہت مایوس کُن کارکردگی۔‘
india makes 192 in their sleep, they make 300 while like eating a snack, this is so disappointing, we are bad boys
— Sabah Bano Malik (@sabahbanomalik) October 14, 2023
اینکرپرسن اقرار الحسن نے میچ کے حوالے سے پوچھا کہ ’اس موقع پر کونسا گانا یاد آ رہا ہے؟‘ زبیر علی خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں پنجاب پولیس کا ’کانسٹیبل شاہد یاد آ رہا ہے۔‘
کانسٹیبل شاہد یاد آرہا ہے https://t.co/WcTlH4rILv
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) October 14, 2023
سابق انڈیا فاسٹ بولر وینکاٹیش پرساد نے انڈین بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میچ اُن کی ٹیم باآسانی جیت جائے گی۔
36/8 , wow ! What a collapse. Indian bowling was brilliant. And Pakistani 's panicked big time. They say don't count your chickens before they hatch, but can confidentally say India will cruise through #IndvsPak
— Venkatesh Prasad (@venkateshprasad) October 14, 2023
صارفین ٹوئٹر پر انڈیا کپتان روہت شرما کی بھی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ ایک اکاؤنٹ کی جانب سے سابق انڈین کھلاڑی محمد کیف کا تبصرہ شیئر کیا گیا: ’صرف بولنگ میں تبدیلی نہیں بلکہ روہت شرما نے کامیاب ریویوز بھی لیے۔ انہوں نے اس بڑے میچ میں شاندار کپتانی دکھائی ہے۔‘
Mohammed Kaif in commentary:
“ Not only bowling changes, Rohit Sharma has taken successful reviews as well. He has been absolutely brilliant as a captain in this big game.”#INDvsPAK #RohitSharma pic.twitter.com/PDBlKvKV0k
— 12th Khiladi (@12th_khiladi) October 14, 2023
بروکن نیوز نامی اکاؤنٹ نے پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے کے لیے اینکرپرسن جاوید چوہدری سے خیالی جملہ منسوب کرتے ہوئے لکھا ’ذکا اشرف انڈیا جاتے ہوئے ہماری دوائی لے جاتے تو نتائج مختلف ہوتے۔‘
ذکا اشرف انڈیا جاتے ہوئے ہماری دوائی لے جاتے تو نتائج مختلف ہوتے، جاوید چوہدری
— Broken News (@NewsParodyPk) October 14, 2023