Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مملکت کی جانب سے مسجد الاقصی میں اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو قابض اسرائیلی اہلکار کی جانب سے مسجد الاقصی کے صحن میں  اشتعال انگیز کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مسجد الاقصی کے صحنوں میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود یہ کارروائی کی گئی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی طرز عمل پرانتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا جو بین الاقوامی امن کوششوں کو نقصان پہنچانے اور مذہبی مقدسات کے احترام میں بین الاقوامی قواعد و ضوابط سے متصادم ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کی مسلسل  خلاف ورزیوں کے نتائج کے لیے اسرائیلی قابض افواج مکمل طورپرذمہ دار ہیں۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ اسرائیلی قبضے میں اضافے کو ختم کرانے اورشہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرتے ہوئے تنازعے کو مستقل بنیادوں پرختم کرنے کےلیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

شیئر: