Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب کی جانب سے مسجد الاقصی پرحملے کی مذمت

سعودی عرب ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب  نے مسجد الاقصی پراسرائیل کی جانب سے حملے کی شدید  الفاظ میں مذمت کی  ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت کے رکن اورکنیسٹ کے ارکان کی جانب سے مسجد الاقصی پرحملہ ناقابل قبول ہے جس کی مذمت کی جاتی  ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس طرح کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو ہرسطح پرمسترد کیا جاتا ہے‘۔
سعودی عرب ہمیشہ سے  فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورمسئلہ فلسطین کے منصفانہ و جامع حل کی کوششوں کا حامی ہے۔

شیئر: