Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

فیصل بن فرحان سے اٹلی کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور بھی زیر بحث آئے(فوٹو، ایس پی اے)
 شہزادہ فیصل بن فرحان سے اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ انٹونی تیانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں مملکت اوراٹلی کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوظ کرنے کے حوالے سے  باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مملکت کے ویژن 2030 کی روشنی میں ترقیاتی اورمعاشی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے مواقع علاوہ ازیں بین الاقوامی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پروزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: