سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اورجمہوریہ نکاراگوا کے وزیر خارجہ ڈینس مونکاڈا سے ملاقات کی ہے۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دوطرفہ اور کثیرالجہتی کام کو مستحکم کرنے کے پہلووں، اہم ترین بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے صورتحال میں پیش رفت اوراس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پراقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے اور وزارت خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔