Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بنگلہ دیشی طلبہ کےلیے ’ابصار السعودیہ‘ پروگرام، آنگھوں کا معائنہ اور آپریشن

رضا کار ٹیم نے ڈھاکا کہ 50 اسکولوں کے طلبہ کا طبی معائنہ کیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و منصوبہ بندی کے معاون سپروائزر ڈاکٹرعقیل الغامدی نے بنگہ دیش کے شہر ڈھاکا میں امراض چشم کے حوالے سے آگاہی پروگرام ’ابصار السعودیہ‘ شروع کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پروگرام کا مقصد طلبہ کو امراض چشم اورنابینا پن سے محفوظ رکھنے کےلیے اہم معلومات فراہم کرنا ہیں۔ پروگرام انٹرنیشنل ویژن فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ 
پرواگرام کی افتتاحی تقریب ڈھاکا میں موجود سعودی سفارتخانے میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پرسعودی سفیر عیسی الدحیلان بھی موجود تھے۔ 
تحفظ بصارت کی رضا کار ٹیم نے ڈھاکا کہ 50 اسکولوں کے طلبہ کا طبی معائنہ کیا۔ ایسے طلبہ کو جن کی نظریں کمزور تھیں انہیں طبی چشمے بھی فراہم کیے گئے۔

شاہ سلمان مرکز کی رضاکارانہ مہم سے 30 ہزار طلبہ مستفیض ہوں گے۔(فوٹو: اخبار 24)

آنکھوں کے امراض میں مبتلا طلبہ کے آپریشن بھی کیے گئے۔ رضاکارانہ مہم سے 30 ہزار طلبہ مستفیض ہوں گے۔ 
پروگرام کے معاون نگران الغامدی نے بتایا کہ ’شاہ سلمان امدادی مرکز کا مقصد بنگلہ دیش میں بصارت کی کمزوری کے مرض پرقابو پانا ہے۔ مہم کے تحت اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی‘۔
دریں اثنا سعودی ٹیم نے بنگلہ دیش میں متعدد اسکولوں کے دورے کیے جہاں طلبہ کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
رضاکارٹیم کی جانب سے آئندہ تین دنوں میں ایک ہزار طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ اس موقع پروہ طلبہ جنہیں طبی چشموں کی ضرورت ہوگی انہیں مرکز کی جانب سے چشمے فراہم کیے جائیں گے۔  

شیئر: