گلگت بلتستان کی حکومت نے راکاپوشی کے دامن میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ہے۔
منگل کو گلگت بلتستان کی بلندترین اور خوبصورت وادی پیسان میں کرکٹ میچز کا آغاز ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بلند چوٹیوں کا نظارہ، شمالی علاقہ جات کا سستا فضائی سفرNode ID: 525836
-
شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کے لیے ’ٹورسٹ سِم‘ کتنی مفید؟Node ID: 684801
ضلع نگر کی انتظامیہ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے لیے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں موجود بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس قدرتی سٹیڈیم کے اردگرد دلفریب قدرتی مناظر ہیں۔ مقامی لوگ اس جگہ کو ’پریوں کا آشیانہ‘ یا ’آسمانی مخلوقات کا ٹھکانہ‘ بھی کہتے ہیں۔
راکاپوشی کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 میں دیامر، ہنزہ اور نگر سے تین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے مطابق ’آج شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل چار اکتوبر کو صبح 11 بجے کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا مقصد ہے۔‘
چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا پیسان تک رسائی کے لیے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس منفرد سٹیڈیم کے دلکش مناظر دیکھ سکیں۔
