Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور

ن دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور تاجکستان کی وزارت خارجہ کے حکام کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور دوشنبہ میں تاجکستان کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشاورتی دور میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کی۔ تاجکستان کی طرف سے نائب وزیر خارجہ فرہاد سلیم  وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علادوہ کئی علاقائی اور بین الااقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
مشاورتی اجلاس کے دوسرے دور میں تاجکستان میں سعودی سفیر ولید الرشیدان بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن الخریجی نے پیر کو تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے دارالحکومت دوشنبہ میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح ر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تاجسکتان میں سعودی سفیر ولید الرشیدان اور سعودی عرب میں تاجکستان کے سفیر اکرم کریمی بھی موجود تھے۔

شیئر: