Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب اور تیونس کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں تیونس کے ہم منصب کا خیر مقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو وزارت خارجہ ریاض کے دفتر میں تیونس کے ہم منصب نبیل عمار کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور تیونس کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہییں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں  پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مشترکہ دلچسپی کے امور پر کو آرڈینیشن مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

بعد ازاں سعودی اور تیونسی وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر کو آرڈینیشن مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں افریقی امور کے معاون وزیر مملکت ڈاکٹر سامی بن عبدللہ الصالح اور تیونس میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن علی الصقر بھی موجود تھے۔

شیئر: