جدہ میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ برساتی نالوں کو نقصان پہنچانے والے پر 30 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ برساتی نالوں کو نقصان پہنچانا اور عام پانی سیلاب کے نیٹ ورک یا ممنوعہ مقامات پر ڈالنا خلاف قانون ہے۔
جو شخص بھی اس کا مرتکب پایا جائے گا اس پر تیس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے بلدیہ کی جانب سے یہ اقدام برساتی پانی کی گزرگاہ کو صاف رکھنا ہے تاکہ بارش ہونے پر برساتی نالے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
سیوریج ٹینکرز کے بعض اہلکار گندہ پانی برساتی نالوں میں پھینک دیتے تھے جس کی وجہ سے نالوں میں گندگی جمع ہوجاتی تھی۔