Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

بلدیہ جدہ کی خوانچہ فروشوں کے خلاف مہم 

استعمال کے قابل پھل اورسبزیوں کو فلاحی تنظیموں کے حوالے کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ  بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں  نے اگست 2023 کے دوران 16 بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے  والے محلوں میں چھاپے مار کر 524 ٹن سے زیادہ پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے مذکورہ چھاپہ مہم رہائشی مقامات اورشاہراہوں پر منفی سرگرمیوں کے انسداد اور شہر کے جمالیاتی مناظر کے تحفظ کی خاطر شروع کررکھی ہے۔ 
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تفتیشی  ٹیموں نے اگست میں  126 ریڑھیاں ضبط کیں جبکہ مختلف مقامات سے 478 عارضی دکانیں ہٹوائیں۔ 
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے  کہ ضبط شدہ پھلوں اور سبزیوں میں استعمال کے قابل اشیا کو فلاحی انجمنوں کے  حوالے  کردیا گیا۔ 

شیئر: