سعودی عرب سے امدادی سامان کا دوسرا طیارہ لیبیا روانہ
اتوار 17 ستمبر 2023 14:45
’طیارے میں 40 ٹن غذائی سامان ہے جس میں خشک راشن اور ڈبوں میں محفوظ غذائیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سے امدادی سامان کا دوسرا طیارہ لیبیا روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنغازی روانہ ہونے والے طیارے میں 40 ٹن امدادی سامان ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم لیبیا میں طوفان سے متاثرین کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے‘۔
’روانہ کئے جانے والے طیارے میں غذائی سامان ہے جس میں خشک راشن کے علاوہ کھجور اور ڈبوں میں محفوظ غذائیں ہیں‘۔