Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کریں گے

’جی سی سی وزرائے خارجہ کے علاوہ عرب لیگ اور او آئی سی کی سطح پر بھی اجلاس ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس کے ضمن میں متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اجلاس کے ضمن میں عالمی امن، تحفظ ماحولیات اور انسانی ترقیات کے موضوع پر متعدد ضمنی اجلاس متوقع ہیں جن بھی وزیر خارجہ کی شرکت ہوگی۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’جی سی سی  کے وزرائے خارجہ کی سطح کے علاوہ عرب لیگ اور او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے بھی اجلاس ہوں گے‘۔
 

شیئر: