Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 26 اگست ، 2025 | Tuesday , August   26, 2025
منگل ، 26 اگست ، 2025 | Tuesday , August   26, 2025
تازہ ترین

دارالحکومت ریاض میں ٹرک میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

آگ لگنے سے ٹرک تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ شہری دفاع)
سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع ریاض نے کہا ہے کہ ’ دارالحکومت کے کنگ فہد ڈسٹرکٹ میں ایک ٹرک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا‘۔
شہری دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے آگ بجھانے کی کارروائی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آک لگنے سے ٹرک تباہ ہوگیا۔
محکمہ شہری دفاع نے اس سے قبل تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا تھا کہ ’موسم گرما کے دوران گاڑیوں اور گھروں میں آتشگیر سامان نہ رکھا جائے‘۔
خصوصا ایسے ماحول میں جبکہ درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور معمولی سی غفلت یا لاپروائی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ 
محکمہ شہری دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’تمام گھروں اور اداروں میں دھوئیں سے خبردار کرنے والے آلات لگائیں تاکہ قبل از وقت بڑے خطرے سے بچا جاسکے‘۔ 

شیئر: