Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

میچ کے دوران فٹبال گراؤنڈ میں کودنے والا سعودی گرفتار

نجران ریجن میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں گود جانے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
عاجل نیوز نے ریجن پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ نجران کے   فٹبال گراؤنڈ میں الاتحاد اور الاخدود کے مابین میچ کھیلا جارہا تھا۔
میچ کے دوران ایک شخص گراونڈ میں گودا اورکھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آیا جس پراسے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: