Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی اور ایرانی فٹبال فیڈریشنوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایشین فٹبال کے لیے دونوں ملک مستحکم تعلقات کی کوشش کریں گے (فوٹو: اخبار24)
سعودی فٹبال فیڈریشن نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر ہیڈکوارٹر ریاض میں دستخط  کردیے۔
اس موقع پر دونوں فیڈریشنوں کے سربراہ  یاسر المسحل اور مھدی تاج موجود تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ملکوں میں ایشیا کی سطح پر فٹبال کے فروغ کےلیے تعاون ہے۔ 

دونوں ملکوں کی فیڈریشنیں ریفریز کے لیے ٹریننگ کورس کرائیں گی(فوٹو: اخبار 24)

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملکوں کی فیڈریشنیں ریفریز کے لیے ٹریننگ کورس کرائیں گی اور تجربات کا تبادلہ کریں گی۔ علاوہ ازیں خواتین فٹبال، فٹسال اور بیچ ساکر کے استحکام کے لیے مل کر کام کریں گی۔ 
سعودی فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل نے کہا کہ ’ایشین فٹبال کے لیے دونوں ملک مستحکم تعلقات بنانے کی کوشش کریں گے‘۔ 
 ایرانی فیڈریشن کے سربراہ مھدی تاج نے کہا کہ’ وہ فریقین کے درمیان مزید تعاون کی خاطر سعودی فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ آئندہ مرحلے میں اس کے خوشگوار اثرات دیکھنے کو ملیں گے‘۔ 

شیئر: