Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیرخارجہ کیوبا روانہ

گروپ 77 پلس چائنا  کے سربراہ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  ’گروپ  77 پلس چائنا‘  کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کیوبا روانہ ہوگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے  مطابق فیصل بن فرحان 15 اور 16 ستمبر کو  ہوانا میں ہونے والے  گروپ 77 پلس چائنا  کے سربراہ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ 
گروپ 77 پلس چائنا  کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر متعدد عالمی حالات حاضرہ اور دنیا کو درپیش چیلنج ہیں۔ 
سربراہ اجلاس میں شریک ممالک دنیا کو درپیش چیلنجوں کے پائیدار حلوں پر مباحثہ کریں گے۔ اس سلسلے میں مشترکہ مفادات والی شراکتوں اور کثیر فریقی جدوجہد کے استحکام جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔ 
سعودی وزیر خارجہ اس موقع پر سربراہ اجلاس میں شریک برادر اور دوست ممالک کے نمائندوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

شیئر: