Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر کا رابطہ

’سعودی عرب یوکرین، روس بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدر زلنسکی نے یوکرینی بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کی مساعی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب یوکرین ، روس بحران کے حل لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہم مشترکہ دلچسپی کے متعدد أمور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: