Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی انڈیا آمد، جی 20 اجلاس میں شرکت

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اجلاس کے موقعے پر انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ولی عہد کا استقبال کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر انڈیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور سعودی انڈین سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

شیئر: