خدمات کے معیار پر حج و عمرہ کمپنیوں کی درجہ بندی
’درجہ بندی معیاری خدمات، زائرین کی رضا مندی اور کم سے کم شکایات کی بنیاد پر کی گئی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
وزارت حج وعمرہ نے حج و عمرہ خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق درجہ بندی معیاری خدمات، زائرین کی رضامندی اور کم سے کم شکایات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے مقامی اور بین الاقوامی حج و عمرہ کمپنیوں کی درجہ بندی اپنی ویب سائٹ پر کی ہے۔
حج و عمرہ پیکیج خریدتے وقت کمپنی کی درجہ بندی دیکھی جاسکتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ درجہ بندی وزارت کی مستقل پالیسی پر عمل کرتے ہوئے شفافیت کو ظاہر کرتی ہے‘۔
’درجہ بندی کرتے وقت اس بات کو دیکھا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے اعلان شدہ خدمات پر کتنی پابندی کی ہے‘۔
’علاوہ ازیں ان خدمات کے معیار کو بھی دیکھا گیا نیز خود زائرین کی رضا مندی کو بھی سامنے رکھا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی کمپنیوں میں سے تین کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے اعلی درجہ حاصل کیا ہے‘۔
’12 کمپنیوں کو درمیانہ درجہ جبکہ تین کمپنیوں کو انتہائی کم درجہ حاصل ہوا ہے‘۔
’اسی طرح مقامی حج و عمرہ کمپنیوں میں سے 6 کمپنیوں نے اعلی درجہ جبکہ 4 کمپنیوں نے انتہائی کم درجہ حاصل کیا ہے‘۔