Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

الجبیر کی نیروبی میں جان کیری اور پرتگالی وزیر سے ملاقات

ماحولیات کے شعبے میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و ایلچی موسمیاتی امور عادل  الجبیر نے  نیروبی میں امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افریقی موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ماحولیات کے شعبے میں تعلقات کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 افریقی سربراہ کانفرنس برائے موسمیات کے ایجنڈے میں شامل اہم موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
سعودی وزیر عادل الجبیر نے پرتگال کی وزیر توانائی و موسمیاتی امور سے بھی ملاقات کی۔
 ماحولیاتی و موسمیاتی مسائل کے حل کےلیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: