Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

طائف میں بھی پبلک بس سروس منصوبے کا آغاز

بس سروس روزانہ 18 گھنٹے مہیا ہوگی۔ 58 بسیں چلائی جائیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں طائف کے کمشنر شہزادہ سعود بن نھار بن سعود نے پبلک بس سروس منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے پہلے مرحلے کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس سے سالانہ 20 لاکھ  سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔
طائف کی اہم تحصیلوں اور قابل دید مقامات کو جوڑنے والے نو بڑے ٹریک بس سروس کے لیے مختص ہیں۔ 182 بس سٹاپ ہوں گے۔ 
طائف بس سروس روزانہ 18 گھنٹے مہیا ہوگی۔ اس کے تحت 58 بسیں چلائی جائیں گی۔ 
 طائف بس ایپ  کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔ ساپٹکو نے مسافروں کے لیے یہ سہولت مہیا کی ہے۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت مسافروں کے لیے ویٹنگ سٹیش اور بس سٹینڈ کا انتظام  ہے۔
ہر بس سٹیشن پر مسافروں کے لیے بینچوں کا انتظام ہے۔ ویٹنگ زون بنایا گیا ہے۔ بسوں سے متعلق معلومات کے لیے  بورڈز نصب ہیں۔ راہگیروں کے لیے الگ ٹریک ہے۔ 

شیئر: