Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مکہ بس سروس سے گزشتہ ماہ 70 لاکھ افراد مستفیض ہوئے

مکہ مکرمہ کے 12علاقوں میں شٹل بس سروس شروع کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بس سروس سے رمضان المبارک کے دوران 70 سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ بس سروس شہر کے 12 روٹس پرچلائی جارہی ہے۔ سروس کے ذریعے یومیہ 4 ہزار 100 سے زائد ٹرپس کیے جاتے ہیں۔
مکہ بس سروس کے ذریعے یومیہ کی بنیاد پر2 لاکھ 58 ہزار 500 افراد نے سفرکیا۔ مجموعی طورپر70 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے مکہ بس سروس سے فائدہ اٹھایا۔
واضح رہے مکہ بس شٹل سروس حکومت کی جانب سے تجرباتی بنیادوں پرشروع کی گئی ہے جس سے مکہ مکرمہ کے رہائشی ہی نہیں بلکہ عمرہ زائرین بھی مستفیض ہورہے ہیں۔
شٹل بس سروس کے لیے شہرکے مختلف علاقوں میں روٹس متعین کیے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ بس اسٹیشنز بھی قائم ہیں جن پرصارفین کی سہولت کےلیے روٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مکہ بس سروس میں معذورافراد کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

تمام روٹس پرچلنے والی مکہ بس سروس مسافروں کوحرم شریف لاتی ہے اوروہاں سے انہیں مخالف سمت لے جاتی ہے۔ شٹل بس سروس میں مخصوص افراد کی سہولت کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بس سروس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین اقدام ہے۔

شیئر: