Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض میں انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

’ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 سعودی ریفری شرکت کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب شاندار طریقے سے منائی گئی جس میں مختلف ممالک کے طائفوں نے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کی نیابت کرتے ہوئے سعودی اولمپک کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ فہد بن جلوی بن عبد العزیز نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔
ریاض میں انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی پیرس میں منعقد اولمپک مقابلوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا آغاز آج پیر سے ہوگا جہاں مقابلوں کو چار حصوں 49 کلو خواتین، 55 کلو مرد، 45 کلو خواتین اور 61 کلو مرد میں تقسیم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 سعودی ریفری شرکت کر رہے ہیں۔
 

شیئر: