Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر کی جنوبی سوڈان کے وزیر سے ملاقات

ہیومینٹرین اور ریلیف سے متعلق مختلف خدشات پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے اسسٹنٹ سپر وائزر جنرل برائے آپریشنز اور پروگرامز احمد البیز سے سنیچر کو ریاض میں جنوبی سوڈان کے انسانی امور اور آفات سے بچاو کے وزیر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ہیومینٹرین اور ریلیف سے متعلق مختلف خدشات پر پر تبادلہ خیال اور ان طریقوں پر غور کیا جن کے ذریعے امدادی کاموں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
سوڈانی وزیر نے شاہ سلمان مرکز کی غیر معمولی پروفیشنل مہارت کے  ساتھ دنیا بھر میں ضرورت مند ممالک اور لوگوں کی مدد کے لیے اس کی لگن کو سراہا۔

شیئر: