Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

ریاض میں ارجنٹائن کے مقامی فن اور ثقافت کے لیے پروگرام

’شہزادی نورہ یونیورسٹی کے تھیٹر میں یہ پروگرام 3 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جاری رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
تھیٹر اینڈ آرٹ اتھارٹی  نے ریاض میں ارجنٹائن اور جنوبی امریکہ کی ثقافت اور مقامی فن کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی کے تھیٹر میں یہ پروگرام 3 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پرفارمنس ہفتے میں 5 دن رہیں گے اور توقع ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے 10 ہزار افراد آئیں گے‘۔
’ایکٹویٹی کے تحت مختلف عمروں کے لوگوں کی دلچسپی کا بھی خیال رکھا جائے گا‘۔
’پروگرام کے دوران ارجنٹائن کے پکوان اور مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے مقامی تہذیب ، ثقافت اور تاریخ کو بھی اجاگر کیا جائے گا‘۔

شیئر: