Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

باحہ کے سکول میں صبح کی اسمبلی عربی کے بجائے چینی زبان میں 

سعودی عرب کے باحہ ریجن کے سکول میں میں پہلی مرتبہ صبح کی اسمبلی عربی زبان کے بجائے چینی زبان میں ہوئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق باحہ ریجن کے کنگ فہد مڈل اور ثانوی سکول کے طلبہ نے جمعرات کی صبح اسمبلی کا پروگرام عربی کے بجائے چینی زبان میں کیا۔ 
سوشل میڈیا پر چینی زبان میں اسمبلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے طلبہ صبح کی اسمبلی کے دوران سکول ریڈیو کے پروگرام چینی زبان میں پیش کررہے ہیں اور ایک طالبعلم عربی میں اس کا ترجمہ  کررہا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں تعلیمی اداروں میں ثانوی سکول کی دوسری جماعت سے چینی زبان کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ہفتے میں دو کلاسیں چینی زبان کے لیے ہیں۔ 
سعودی سکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کا غیر روایتی طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔ غیر کتابی سرگرمیوں کے ذریعے چینی زبان سکھائی جارہی ہے جبکہ ٹیچر کا کردار رہنمائی تک محدود ہے۔ 
ماہرین تعلیم و تربیت کا کہنا ہے’ چینی زبان  دنیا بھر میں اقتصادی اور ثقافتی لحاظ سے اہم اور موثر زبان کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ سعودی طلبہ کا چینی زبان سیکھنا ان کے لیے مستقبل میں مفید ثابت ہوگا‘۔ 

شیئر: