Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

جمعرات 31 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 31 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 322 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں رواں مہینے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت بڑھ کر 305.54 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 81.45، اماراتی درہم 83.18، بحرینی دینار 810.46، عمانی ریال 793.61، کویتی دینار 991.58 اور قطری ریال کی قیمت 83.81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 31 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 322 اور قیمت فروخت 325 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 85.2 اور قیمت فروخت 86 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 88.2 اور قیمت فروخت 89 روپے رہی۔

شیئر: