Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آسمانی بجلی گرنے سے کھجور کے درختوں میں آگ لگ گئی

’شہری دفاع کی ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف کی وادی وج میں آسمانی بجلی گرنے سے کھجور کے 6 درختوں میں آگ لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’طائف کی وادی وج میں کل ہفتے کو آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگی ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر خطرے کا دائرہ محدود کردیا‘۔
شہری دفاع نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور گرج چمک کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہیں۔

شیئر: