Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کیا سٹار فٹ بالر محمد صلاح الاتحاد کلب میں شامل ہو رہے ہیں؟

الاتحاد کلب نے مصری فٹ بالر محمد صلاح کو ایک ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
لیورپول کے سٹار فٹ بالر محمد صلاح کی سعودی فٹ بال کلب الاتحاد سے بات چیت جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الاتحاد کلب نے مصری فٹ بالر محمد صلاح کو ایک ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’آئندہ 48 گھنٹوں میں محمد صلاح کا سعودی فٹ بال ٹیم کے ساتھ فیصلہ ہو جائے گا۔‘
’الاتحاد کلب کو لیورپول کی طرف سے حتمی جواب کا انتظار ہے۔‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’سعودی کلب لیورپول اور اس کے منیجر کو پیشکش قبول کرنے پر اپنے تمام وسائل صرف کر رہا ہے۔‘
دوسری طرف نا معلوم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج اتوار کو محمد صلاح لیورپول کے ساتھ آخری میچ کھیلے گا جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہوں گے جہاں الاتحاد کے ساتھ حتمی معاہدہ ہو گا۔ 

شیئر: