Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

مملکت میں آج سے آئندہ جمعے تک بارشیں متوقع، ریاض میں گرد آلود ہواؤں کا امکان

بارش سے جمع ہونے والے پانی سے تیراکی سے پرہیز کریں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج سے آئندہ جمعے تک مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
اخبار 24 اور سبق ویب سائٹ کے  مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  عسیر، باحہ، جازان، مکہ، مدینہ  منورہ اور نجران کے علاقے بارش سے متاثر ہوں گے۔ بوندا باندی سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوگی۔ گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ بعض علاقوں میں ہوائیں شدید ہوں گی۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ سب لوگ بارش کے ماحول میں احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ محفوظ مقامات تک خود کو محدود رکھیں۔ سیلاب، وادیوں اور تالابوں سے دور رہیں۔ بارش سے جمع ہونے والے پانی سے تیراکی سے پرہیز کریں۔
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیان درجے سے لے کر موسلادھار تک بارش ہوسکتی ہے۔ سیلاب اور ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ طائف، میسان، اضم اور العرضیات میں گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے توجہ دلائی ہے کہ منگل کو مکہ مکرمہ  میں ہونے والی بارش کے حوالے سے جو یہ دعوی گردش کررہا ہے کہ 60 برس کے دوران اس جیسی بارش دیکھنے میں ہیں آئی یہ دعوی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا مبالغہ آمیز ہے۔
دوسری جانب موسمیات کے ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ مشرقی ریجن اور ریاض ریجن میں جمعے کو گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ صحرائی راستوں اور کھلے مقامات پر سامنے کا منظر بھی نظروں سے اوجھل ہوجائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: