Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بارش کے دوران مسجد الحرام کے زائرین کی سلامتی کے لیے ہدایات جاری

مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کا منظر (فوٹو: اے ایف پی)
حرمین انتظامیہ نے بارش کے وقت مسجد الحرام کے زائرین کی سلامتی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت دعا اور استغفار بہترین ہوتا ہے۔‘
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’جب بارش ہو رہی ہو تو سیڑھیاں اترنے اور چڑھنے سے اجتناب کیا جائے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم کے اندر اور باہر جگہ جگہ پھسلن سے بچنے کے لیے پلاسٹک کے فرش بچھا دیے جاتے ہیں۔‘
’بارش کے وقت چلنے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے اور بچوں کو پانی سے دور رکھا جائے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور جہاں کہیں بھی کوئی منفی چیز دیکھی جائے تو فوری طور پر مطلع کردیا جائے۔‘

شیئر: