Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ہیروئن سمگلنگ کیس میں غیرملکی کو موت کی سزا 

سپریم کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی تھی (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کے حکام نے ہیروئن کی سمگلنگ کے کیس میں عدالت کے حکم پر موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ پاکستانی شہری منیر گل لال سید کو ہیروئن کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی‘۔  
 عدالت نے الزام کے ثبوت سامنے آنے پرغیرملکی کو منشیات کی سمگلنگ کا مجرم قرار دے کر موت کی سزا سنادی تھی۔ 
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم  جاری کیا جسے بدھ کو مکہ مکرمہ ریجن میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: