شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے اسواتینی کے فرمانروا کا مکتوب
سعودی نائب وزیر خارجہ نے اسواتینی کی وزیر خارجہ سے مکتوب وصول کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اسواتینی کے فرمانروا شاہ مسواتی سوم کی طرف سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کے دوطرفہ تعلقات کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط کرنے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکتوب میں باہمی دلچسپی کے متعدد ایشوز پر ہم آہنگی تیز کرنے کی حکمت عملی کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے جمعے کو دفترخارجہ ریاض میں اسواتینی کی وزیر خارجہ نے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی اہم مسائل اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسواتینی جنوبی افریقہ کا ایک ملک ہے۔ اس کے شمال، جنوب اور مغرب میں جنوبی افریقہ اورمشرق میں موزمبیق واقع ہیں۔