Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی وزیر خارجہ کو جبوتی کے ہم منصب کا مکتوب موصول

جبوتی کے سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جبوتی کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون محمود علی یوسف کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں جبوتی کے سفیر ضیا الدین بامخرمہ نے سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: