Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اعضا کی پیوند کاری سے 6 مریضوں کی جان بچالی گئی

’سعودی پروٹوکول کے مطابق لواحقین سے رابطہ کرکے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری لی گئی‘ ( فوٹو : سبق)
دماغی طور پر وفات پانے والے تین افراد کے اعضا کی پیوند کاری سے 6 مریضوں کی جان بچالی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعضا کی پیوند کاری کے مرکز کی نگرانی میں کامیاب آپریشن ہوئے ہیں۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’ریاض کے کنگ عبد العزیز طبی مرکز میں تین مریض دماغی طور پر وفات پاگئے تھے‘۔
’سعودی پروٹوکول کے مطابق لواحقین سے رابطہ کرکے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری لی گئی ہے‘۔
’دماغی طور پر وفات پانے والے مریضوں سے لئے گئے اعضا سے تین مرد اور تین خواتین کی جان بچائی گئی ہے‘۔
’ایک 43 سالہ مریض کو دل کی پیوند کاری کی گئی، تین مریضوں کو جگرجبکہ دو مریضوں میں گردوں کی پیوند کاری کی گئی ہے‘۔

شیئر: