Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غیرملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی پر مامور سعودی خواتین

سعودی عرب میں غیرملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی پر مامور سعودی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
 محکمہ امن عامہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی خواتین  اہلکارسفارتخانوں کے اطراف تعینات ہیں اور وائرلیس کے ذریعے رابطے کررہی ہیں۔ 
وڈیو میں سعودی خواتین اہلکاروں کے فیلڈ آپریشنز کو اجاگر کیا گیا ہے سفارتکارتی عملے کے ساتھ وہاں آنے والی شخصیات  کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے فرائض نبھا رہی ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ڈپلومیٹک سیکیورٹی کا ادارہ وزرات داخلہ کے ماتحت ہے۔
ڈپلومیٹک سیکیورٹی کا ادارہ تمام سفارتِکاروں، سعودی عرب میں غیرملکی سفارتخانوں، قونصلیٹس اور بیرون مملکت سعودی سفارتخانوں اور قونصلیٹس کو سیکیورٹی فراہم کراتا ہے۔ 

شیئر: