Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

خاموشی کے بعد مریم نواز نئے کافی مَگ کے ساتھ، ’آؤٹ آف دی باکس تشہیری مہم‘

مریم نواز چند دن قبل تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ بچی کی عیادت کے موقع پر سامنے آئی تھیں(فائل فوٹو: مریم نوازن ٹوئٹر)
مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائز مریم نواز کافی عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب تھیں لیکن اب وہ کچھ ویڈیوز کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔
بدھ کو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ پر ان کی ایک ویڈیو پوسٹ ہوئی جس میں وہ اپنے ہاتھ میں ایک کافی مَگ تھامے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
مریم نواز نے یہ ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے اس کے ساتھ رومن اردو میں ’شیر‘ لکھ کر شیئر کی ہے۔
اس سے قبل مریم نواز ایک جج کی اہلیہ کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کے موقعے پر ہسپتال میں دکھائی دی تھیں۔
تازہ ویڈیو میں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ’میرا جو کافی مَگ تھا، اس پر بہت بات چیت، تبصرے اور ٹی وی پروگرامز بھی ہوئے۔ تو اب جو یہ مگ میں استعمال کر رہی ہوں۔ اس کی کافی اور بھی اچھا ٹیسٹ کرتی ہے۔‘
مریم نواز مگ کے ڈیزائن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’اس پر لکھا ہے ’میاں دے نعرے وجن گے‘ اور یہاں پر میاں صاحب کی بہت خوب صورت تصویر ہے۔‘
’اس میں کافی گرم بھی رہتی ہے اور بہت اچھا ٹیسٹ کرتی ہے۔‘
اس کے بعد مریم نواز وہاں کھڑی مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں اور طلال چوہدری کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ ’آپ یہ مگ استعمال کریں۔ اس میں آپ کو کافی اچھا ذائقہ دے گی۔‘
صرف کافی مگ ہی نہیں، مریم نواز نے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ موبائل فون کور کی تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ ’اس موبائل فون کور پر ‘دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘ لکھا ہوا ہے۔ یہ بڑا ریلیونٹ کیونکہ شیر لندن سےواپس آںے والا ہے ان شاء اللہ۔‘
مریم نواز سامنے ٹیبل پر پڑی نوٹ بک اور بیجز بھی دکھا رہی ہیں اور ان پر درج نعرے بھی پڑھ کر سنا رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج (بدھ کو) پاکستان کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور مختلف تقریبات میں الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز کی جانب سے ہلکے پھلکے ماحول میں بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
مریم نواز کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں کئی افراد نے یہ سوال پوچھا ہے کہ یہ چیزیں کہاں سے ملیں گی؟
ایک ٹویپ زہرہ شاہ نے سوال پوچھا ہے کہ ’مریم جی کون سے کافی پیتی ہو بلیک یا وائٹ؟
ایک صارف احمد نے لکھا ’میں نے آئندہ کافی ہی نہیں پینی۔‘
عاصم نواز خان نے لکھا ’آؤٹ آف باکس وے فار پی ایم ایل این ایڈورٹائزمنٹ‘
ٹوئٹر صارف حافظ محمد نوید نے لکھا کہ ’میڈم باہمی ستائشی پروگرام سے آگے سوچیں۔‘

 

شیئر: