Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

گھوڑی کی موت پر روتی عراقی بچی کے لیے دبئی کے حکمران کا تحفہ

لانیا فاخر کی پالتو گھوڑی کی موت پر رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ فوٹو: سکرین گریب
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیرکو عراق کی گھڑ سوار بچی کو گھوڑوں کا نادر تحفہ دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عراق کی آٹھ سالہ بچی لانیا فاخر کی اپنی پالتو گھوڑی کی اچانک موت پر اس سے لپٹ کر رونے کی ویڈیو سنیچر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

لانیا اپنی گھوڑی ’جسنو‘ سے بے انتہا پیار کرتی تھی۔ (فوٹو: سکرین گریب)

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس بچی سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
عراقی بچی لانیا کو ان کے والد نے ایک خوبصورت گھوڑی اس وقت تحفے میں دی تھی جب وہ پانچ برس کی تھیں۔ لانیا اپنی گھوڑی ’جسنو‘ سے بے انتہا پیار کرتی تھی۔
لانیا اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ان کی پالتو گھوڑی حال ہی میں بیمار ہوئی حالانکہ اس کی مکمل دیکھ بھال اور بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
ویڈیو میں لانیا آہ و بکا کرتے ہوئے ’جسنو‘ کو اپنی سب سے قریبی دوست قرار دے رہی تھیں اور روتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ میں تجھے کبھی نہیں بھول سکتی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گھڑ سواری کی تربیت کے مرکز کی تعمیر کا حکم بھی دیا ہے تاکہ عراقی بچی لانیا فاخر کو تربیت دینے اور اس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے بچوں کو گھڑ سواری کی تربیت بھی دی جا سکے۔

شیئر: