Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد کی ابوظہبی میں امارات کے صدر سے تعزیت

شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے گذشتہ روز ہفتے کو ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق  شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کے موقع پر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کو گزشتہ تین دن سے کئی ممالک کے رہنماؤں اور سینئر حکام  کی جانب سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
شیخ سعید بن زاید جو ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے تھے اور کئی برسوں سے متعدد سرکاری عہدوں پر فائز رہے جمعرات کی صبح 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث قومی پرچم سرنگوں ہے۔

شیئر: