Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی قیادت کا امارات کے صدر سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی تعزیت کی ہے۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے  صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے تعزیتی پیغام میں تحریر کیا کہ ’ہمیں آپ کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ہم آپ سے اور متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور متوفی کے خاندان سے دلی رنج و ملال اور سچی ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شیخ سعید کے ساتھ فضل وکرم اور رحمت کا معاملہ  فرمائے انہیں جنت میں اعلی مقام سے نوازے اور آپ کو ہر بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے‘۔
دوسری جانب ولی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے نام تعزیتی پیغام میں شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی موت پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شیخ سعید بن زاید آل نہیان کا 58 برس کی عمر میں  جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: