Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ٹوئٹر لوگو چڑیا سے تبدیل ہو کر ’ایکس‘ ہو گیا، ’چلیں پھر شروع کریں‘

رواں ماہ ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین پر روزانہ ٹویٹ دیکھنے کی حد مقرر کر دی تھی (فائل فوٹو: روئٹرز)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا لوگو آفیشل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کا لوگو بلیو برڈ سے تبدیل کر کے ایکس کے نشان پر کر دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین اب ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ پر بلیو برڈ کی جگہ ایکس کا لوگو دیکھ پائیں گے۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں ’ایکس‘ لکھا۔

اس کے بعد انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اُن کے ہیڈ کوارٹرز کا ڈیزائن بھی تبدیل کر کے ’ایکس‘ کے لوگو پر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر لِنڈا یاکارینو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایکس مستقبل کے لامحدود روابط کا ذریعہ ہے، جس میں آڈیو، ویڈیو،پیغامات، پیمنٹ یا بینکنگ ایک ہی جگہ موجود ہوں گے۔ یہ آئیڈیاز، اشیا، سروسز اور مواقعوں کی عالمی مارکیٹ بنائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ اے آئی (مصنوعی ذہانت) کو شامل کیا جا رہا ہے، جو ہمیں ایسے جوڑے گا جس کا ہم تصور کرتے ہیں۔‘

لنڈا یاکارینو نے اپنی دوسری ٹویٹ میں ایکس کا لوگو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایکس یہاں ہے، چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔‘
گزشتہ برس سے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد مائیکروبلاگنگ کے اس پلیٹ فارم میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔
اس نئی تبدیلی کے بعد اب ٹوئٹر ایک آزاد کمپنی کی بجائے ’ایکس‘ کارپوریشن کے ماتحت بالکل ایسے ہی کام کرے گی جیسے فیس بک میٹا کمپنی کے تحت کام کرتی ہے۔
واضح رہے رواں برس اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو عارضی طور پر تبدیل کرتے ہوئے اس پر میمز پر وائرل ہونے والے ڈوج کوئن کے شیبا اِینو کتے کا لوگو لگا دیا تھا۔ اس کا مقصد کرپٹو کرنسی انڈسٹری کی بحالی تھی۔
ٹوئٹر کی بڑی تبدیلی رواں ماہ دیکھنے میں آئی جب مسک نے ٹوئٹر صارفین پر روزانہ ٹویٹ دیکھنے کی حد مقرر کر دی۔
اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر کی روایتی حریف کمپنی میٹا نے تھریڈز کے نام سے سوشل میڈیا ایپ لانچ کی جس پر کچھ ہی دنوں میں کروڑوں کی تعداد میں صارفین نے سائن اپ کر لیا۔

شیئر: