Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

گاڑی  کو جلانے اور واقعے کی وڈیو بنانے والا گرفتار

دوست سے اختلاف ہونے پراس کی گاڑی کوآگ لگا دی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
وادی الدواسر پولیس نے گاڑی کو آگ لگانے والے اور واقعے کی وڈیوبنا کراسے سوشل میڈیا پروائرل کرنے پردوسعودی شہریوں کوگرفتار کرلیا ۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل پولیس کے ٹوئٹراکاونٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی الدواسرمیں ایک سعودی نے کسی بات پراختلاف پراپنے دوست کی گاڑی میں آگ لگا دی۔
گاڑی کو نذرآتش کیے جانے کے واقعے کی وڈیو وہاں موجود ایک شخص نے بنائی اوراسے فوری طورپرسوشل میڈیا پروائرل کردیا۔
پولیس نے دونوں افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ جس نے گاڑی کونذرآتش کیا تھا اس پرنجی املاک کو نقصان پہنچانے اورامن عامہ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعے کی وڈیو بنانے والے کوپولیس نے سائبرکرائم کنٹرول یونٹ کے ذریعے تلاش کیا اوراسے سائبرکرائم کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔
دونوں ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کے بعد چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

شیئر: