Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اے ٹی ایم کو نذرآتش کرنے والا سعودی گرفتار

ملزم کی شناخت سی سی کیمروں کی مدد سے کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
الاحسا پولیس نے ’اے ٹی ایم‘ میں آگ لگانے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔ آتشزنی کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  سی سی کیمروں کی مدد سے مقامی شہری کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
مقامی شہریوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی غیر قانونی کوشش ناکام ہوجانے پر ہی مقامی  شہری نے غصے میں  اے ٹی ایم کیبن کو آگ لگائی تھی۔ حقیقت حال پوچھ گچھ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

شیئر: