Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

السعودیہ کی جدہ سے برمنگھم کے لیے براہ راست پروازیں 

دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ کے برمنگھم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الفرسان ہال میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں برطانیہ کے قونصل جنرل موجود تھے۔

 اس روٹ سے مسافروں کی مزید خدمت کا موقع ملے گا ( فوٹو: ٹوئٹر)

السعودیہ میں ڈپٹی چیئرمین فار سیلز منال الشہری نے کہا کہ’ برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ وسیع کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ اس روٹ کے مسافروں کی مزید خدمت کا موقع ملے گا‘۔ 
ڈپٹی سٹراٹیجک چیئرمین سلطان عطیفی نے کہا کہ’ نئے روٹ سے دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں وسعت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ 
 السعودیہ کی پہلی پرواز برمنگھم ایئر پورٹ پہنچی تو لینڈنگ کے بعد فائر سروس کی گاڑیوں نے واٹر کینن کی سلامی دی جو ہر پہلی پرواز یا نئے طیارے کے لیے دی جاتی ہے۔ 

شیئر: