Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

السعودیہ  20 مارچ  سے جدہ اور حائل کے دوران یومیہ دو پروازیں چلائے گی

السعودیہ نے گورنر حائل کی ہدایت پر نئی پرواز کا انتظام کیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عربئن ایرلائن السعودیہ  رواں سال 20 مارچ  سے جدہ اور حائل کے دوران یومیہ دو پروازیں چلائے گی۔
عاجل ویب کے مطابق حائل ریجن گورنریٹ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ السعودیہ نے گورنر حائل کی ہدایت پر حائل اور جدہ کے درمیان نئی پرواز کا انتظام کیا ہے۔
اس سے قبل دونوں شہرو ں کے درمیان یومیہ ایک پرواز تھی۔ 20 مارچ سے یومیہ دو پروازیں چلائی جائیں گی۔
حائل گورنریٹ کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل مسافروں کو فضائی سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے نئی پرواز شروع کی جارہی ہے۔

شیئر: