Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ایشوریہ اپنی بیٹی کے ہمراہ کانز فیسٹول میں

کانز ۔۔۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنی 5سالہ بیٹی ارادھنا کے ہمراہ کانز فیسٹول میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔ ماں بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ایشوریہ سرخ گاؤن میں نظر آئیں۔ان کی بیٹی آرادھنا نے گلابی ڈریس پہن رکھا تھا۔ آرادھنا نے اپنی والدہ کے ہمراہ پر اعتماد انداز میں کیمروں کا سامنا کیا ۔ واضح رہے کہ ایشور مسلسل 16برس سے کانز فیسٹول میںشریک ہورہی ہیں وہ کاسمیٹک کے معروف برانڈ کی ایمبسڈرہیں۔ اس سال بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور دیپکا پڈکون نے بھی حصہ لیا۔

شیئر: