Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر پھر برہم، ’ناکامیوں کے بعد ایسا ہی ہوتا ہے‘

صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار کے برہم ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک صحافی کے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا موبائل پکڑ لیتے ہیں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے صحافی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کرتا ہے کہ ’آئی ایم ایف معاہدے میں ناکامی کیوں ہو رہی ہے؟‘
اس پر اسحاق ڈار کہتے ہیں ’کیوں کے آپ جیسے لوگ سسٹم میں ہیں۔‘
’ہم تو صرف سوال کرتے ہیں‘ صحافی کے یہ کہنے پر اسحاق ڈار موبائل پکڑتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیا چاہتے ہو یار، کوئی خدا کا خوف کرو۔‘
سوشل میڈیا پر صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ کے برہم ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ان کے غصے میں آنے اور صحافی کے ساتھ رویے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
حرا عظمت لکھتی ہیں کہ ’اسحاق ڈار کو کل ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔‘
صحافی عباس شبیر نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ناکامیوں کے بعد ایسا ہی ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار کا اقدام قابل مذمت ہے۔ صحافتی تنظیمیں کدھر ہیں؟‘
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف کے حوالے سے سوال کرنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ ’پارلیمنٹ سے باہر آتے ہوئے میں نے اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے سوال کیا۔‘
’اسحاق ڈار نے  سکیورٹی اہلکاروں کو کہا کہ اس کو پکڑیں، اور اسحاق ڈار نے مجھے تھپڑ مارا۔‘
یاد رہے اس سے قبل بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے صحافی سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ملک ڈیفالٹ کر گیا ہے؟ 

شیئر: